لاہور میں موسلادھار بارش، 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پہاڑی علاقوں میں میں لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی، کاغان سے ہزاروں سیاحوں کا انخلا

کرنٹ لگنے، چھتیں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، اسلام آباد، گوجرانوالا، سیالکوٹ و دیگر علاقوں میں بھی جل تھل، راولپنڈی میں لڑکی بہ گئی، مری میں عملہ صفائی کا اہلکار ڈوب گیا

لاہور میں شدید بارش کے باعث دو موریہ پل میں پانی کھڑا ہے، ٹرین کی پٹڑیاں پانی میں ڈوبنے کے باوجود منزل کی جانب روا دواں، کار پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، آخر میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو چیف سیکرٹری پنجاب ایم ڈی واسا بریفنگ دے رہے ہیں