اگلے سال ایشیا کپ کے لیے بھارت اور گرین شرٹس ایک ہی گروپ میں شامل
آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کے لئے 7 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کی زیر سربراہی مالیاتی اور تجارتی کمیٹی نے بجٹ کی جانچ پڑتال کے بعد منظوری دی، پی سی بی اور آی سی سی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ تیار کر کے منظوری کے لئے پیش کیا تھا منظور شدہ بجٹ کے ساتھ اضافی اخراجات کے لئے 45 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ اضافی اخراجات کی منظوری نے قیاس آرائیاں پیدا کی ہیں کہ بھارت کی جانب سے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کی صورت میں بیک اپ فنڈز رکھے گئے ہیں، چند میچ دیگر مقامات پر کھیلے جائیں گے، البتہ اس رقم کی کم تصور کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ میں دوبارہ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں۔ ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں دوسری بار کھیل سکتے ہیں۔ اے سی سی الجھنوں اور تاخیر سے وینیو کی تبدیلی اور ٹورنامنٹ کے دوران اضافی اخراجات کے باوجود پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 سے منافع کمانے میں کامیاب رہی، یہ منافع پاک بھارت میچز کی وجہ سے ہوا۔