پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

احمد وقاص کے خلاف جو وقوعہ بنایا گیا وہ مضحکہ خیز ہے،صبح 4 بجے گھر کا دروازہ توڑ کر اغوا کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ بازیاب کرانے کا حکم دیتی ہے تو اسی دوران یہاں عدالت سے ریمانڈ لے لیا جاتا ہے،مقدمے کے مطابق احمد وقاص کو پیدل چلتے ہوئے روکا گیا ،وکیل ہادی علی چٹھہ

پراسیکیوشن نے پوری تفصیل نہیں بتائی کہ کہاں سے آرہا تھا،اکیلا تھا یا کسی کےساتھ تھا،کسی کالعدم تنظیم کا ذکر نہیں ہے، ریمانڈ دہشتگرد تنظیم سے تعلق کی بنیاد پر لیا گیا،وکیل ہادی علی چٹھہ ایف آئی آر میں اس طرح لکھنا ضروری نہیں ہے،ضمنی رپورٹ میں تفصیل بتائی جاتی ہے،جج طاہر عباس سپرا

این ایف ایس اے کی رپورٹس کے آنے تک احمد وقاص کو جیل میں رہنے دیں،رپورٹس آنے کے بعد اگر احمد وقاص کا تعلق واضح ہو جاتا ہے تو دوبارہ گرفتار کرلیا جائے،تب تک مشروط ضمانت دے دیتے ہیں،جج طاہر عباس سپرا